Sale!

Sher-e-Lab-e-Darya – شہرلب دریا

 900.00

+

اس عہد میں جب کہ ملک ایک بستی اور دنیا ایک بڑے شہر کی حیثیت اختیار کرتی جارہی ہے دریائے چناب کے کنارے آباد ایک چھوٹے سے شہر چنیوٹ کی کہانی ماضی کے بھنور میں تنکے کی طرح گھوم رہی ہے! ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کمال ہنر مندی سے اپنے سادپ سلیس اور رواں دواں اندازِ بیان کے ساتھ قاری کو اس گرداب سے نکال کر آزادی سے پہلے کی فضاؤں میں اتار دیا ہے۔ امجد ثاقب نے شہر شناسی کی متروک صنف کو نئی آن بان کے ساتھ حیاتِ نو عطا کی ہے۔ یہ ایک ایسا مبارک اقدام ہے کہ دل سے بے ساختہ ان کے لیے دعائیں نکلتی ہیں۔

اشفاق احمد

ا’’شہر لب دریا‘‘ اگرچہ چنیوٹ کے ماضی کا تذکرہ ہے لیکن حقیقت میں اس میں برصغیر میں مسلمانوں کے شان دار ماضی کی جھلک موجود ہے ڈاکٹر امجد ثاقب لائق مبارک باد ہیں کہ انھوں نے جوکام کیا ہے وہ ایک منفر دتحقیقی کاوش ہے۔

ڈاکٹر مسکین علی حجازی