042-111-(GIVING) 448464
amjadsaqib1@gmail.com
0
Register Login
No apps configured. Please contact your administrator.

Login with your site account

No apps configured. Please contact your administrator.

Lost your password?

Not a member yet? Register now

AmjadSaqib.com AmjadSaqib.com
  • Home
  • About
  • Publications
  • Articles
    • Daily Dunya
    • Daily Nai Baat
    • Flood Campaigns
  • Media
    • Media
  • Contact us
Back
  • Home
  • About
  • Publications
  • Articles
    • Daily Dunya
    • Daily Nai Baat
    • Flood Campaigns
  • Media
    • Media
  • Contact us
  • Home
  • Blog
  • Articles
  • Dr. Saeed Akhtar-ڈاکٹر سعید اختر

Articles

03 Oct

Dr. Saeed Akhtar-ڈاکٹر سعید اختر

  • By Rehan Shabbir Khan
  • In Articles, Daily Dunya
  • 0 comment

”اے خدا میری زبان کو تاثیر دے۔میں جو بات کہوں دل میں اتر جائے“۔ ڈاکٹر سعید اختر نے دعا مانگی اور اپنی گفت گو شروع کی۔
”میں نے 1984 میں کراچی سے ایم بی بی ایس کیا۔ یونی ورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے امریکا جاکر پڑھنے کا موقع مل گیا۔ Yale یونی ورسٹی ……شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں کہ یہ ہارورڈ کے مقابلے کی درس گا ہ ہے۔ یہاں کا میڈیکل سکول تقریباً چار سوسال پہلے بنا۔ اس درس گاہ کی تعلیمی فضا میں مجھے اپنی روایات کی گونج سنائی دی۔ تدبر‘ تفکر‘ تلاش اور جست جو۔ وہی باتیں جو ہمارے دین کا پیغام تھیں۔ ذہن میں پہلا سوال یہی تھا کہ ایسی تعلیم ہمارے مقدر میں کیوں نہیں۔ یہاں سے نکل کر کچھ سال نیویارک میں گذارے اور پھر میں ٹیکساس کی ایک یونی ورسٹی سے منسلک ہوگیا۔ میری عمر صرف چھتیس برس تھی جب میں وہاں یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ بن گیا۔ دنیا کی ہر نعمت‘دولت‘ شہرت‘عزت‘ گھر بار‘ یہاں تک کہ میں نے اپنا جہاز بھی خرید لیا۔ اسی دوران میری سوچ کا دھارا بدلنے لگا۔ گھر کے بعد بڑا گھر‘ دولت کے بعد مزید دولت‘ چھوٹے جہاز کے بعد بڑا جہاز ……کیا میں زندگی بھر اسی کش مکش کا شکار رہوں گا۔ میں کون ہوں۔ اس دنیا میں کیوں آیا ہوں اور میں نے ا س رزق میں سے‘ جو مجھے خدا کی طرف سے عطاہوا‘دوسروں کو کیا دیا۔ یہ سوال اٹھنے لگے تو کسی نے کہا میرا خدا مجھ پر مہربان ہونے لگا ہے۔
2000 میں میں نے سب کچھ چھوڑ کے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔ میرے دوستوں نے مجھے روکنے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمھارا پاکستان میں زندہ رہنا محال ہوگا لیکن میرے ذہن میں اٹھنے والے سوال مجھے بے چین کرتے رہے۔ کیامیری خوشیاں صرف میری ہی ہیں۔ ان کا کچھ حصہ کسی اور کو نہیں مل سکتا۔ اسلام آباد پہنچ کر میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے منسلک ہوگیا۔ خوب سے خوب تر کی جست جو میرے ہم رکاب تھی۔کچھ ہی عرصہ میں یہ ہسپتال ایک بہترین ادارے میں تبدیل ہو گیا۔ یہ خدا کا کرم تھا اور میری محنت۔ میں چاہتا ہو ں کہ جو کام کروں وہ غیرمعمولی ہو۔ اسی دوران مجھے احساس ہو ا کہ غریب مریضوں کی اس ہسپتال تک رسائی ممکن نہیں۔ یہ سوال مجھے پریشان کرنے لگا کہ کیا کسی مریض کو اس لیے واپس بھیج دیا جائے کہ اس کے پاس علاج کے پیسے نہیں۔ میرے ضمیر پہ بوجھ بڑھنے لگا۔ یہ زندگی کسی کی عطا ہی تو ہے۔اگر یہ ہاتھ مفلوج ہوجائیں‘ زبان ساتھ چھوڑ دے اور فہم و فراست کے چشمے خشک ہونے لگیں تو ہم کیا کرسکیں گے۔ یوں لگا جیسے کسی نے کہا ہو کہ بیماری‘ کسی غریب کا نہیں بلکہ ہمارا امتحان ہے۔ میں نے اس ہسپتال میں چار بیڈ غریبوں کے لیے مختص کردیئے۔ ہر سال امریکا جاتا۔ دوستوں سے زکوٰۃ اکٹھی کرتا اور پانچ چھ کروڑ روپیہ ان مریضوں پر صرف کردیتا۔ اسی دوران میں نے سوچا اب اگلا قدم اٹھایا جائے۔ گردوں کا ایک ایسا ہسپتال جو غریبوں کے بھی کام آئے۔ قدرت مجھے شہباز شریف کے پاس لے آئی۔ انھیں میرا عزم پہچاننے میں صرف ایک لمحہ لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود کینسر کا مریض رہ چکا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ اچھا ہسپتال اور اچھا مسیحا کیساہوتا ہے اور یوں کچھ ہی دنوں بعد شہباز شریف نے ایک ہسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔ گردے اور جگر کی بیماریوں کا مرکز۔ میں ششدر رہ گیا۔ میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ میرے خواب کی تعبیراس قدر جلد مل جائے گی۔ ساٹھ ایکڑ زمین‘ سولہ ارب روپے کی حکومتی امداد‘ تین سو بیس بیڈز پر مشتمل ہسپتال‘ علاج‘ تعلیم و تربیت اور ریسرچ۔پانچ سالوں میں ہسپتال کی گنجائش آٹھ سو بیڈز سے تجاوز کرجائے گی اور یہ جنوبی ایشیاء کا بہترین ہسپتال ہوگا۔
میں ابھی بھی شفاء انٹرنیشنل سے منسلک ہوں لیکن آنکھوں میں ایک اور ہی خواب ہے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر(PKLI)۔ ہسپتال کا آغاز انشاء اللہ دسمبر 2017 تک ہوگا۔ہسپتال کو پنجاب حکومت کی مددحاصل ہے لیکن یہ ایک ٹرسٹ کے تحت کام کرے گا۔ ہر طرح کی سرکاری بندشوں اور مداخلت سے آزاد۔
کچھ لوگ خوف زدہ کرتے ہیں کہ ہسپتال کے لیے سالانہ چھ ارب روپے کہا ں سے آئیں گے۔ کچھ عرصہ پہلے میں بھی یہی سوچتا تھا لیکن اس سوال کا جواب مجھے خانہ ئ خدا میں ملا۔ ایک بار میں عمرہ کے لیے گیا اور وہاں بیٹھے ایک بزرگ سے یہی سوال کیا۔ ان کا جواب تھا”کیا تو کل کے سوتے خشک ہوگئے؟ کیا یقین کی دولت جاتی رہی؟ یہ کیسے ممکن ہے کہ تم خدا کے کنبہ کی دیکھ بھال کرو اور وہ تمھاری مدد کو نہ آئے“۔ وسائل کی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں۔ صرف جنون اور دیوانگی درکار ہے۔ میں نے اپنے پیشہ سے عشق کیا۔اب یہ ہسپتال میرا عشق ہے۔ایدھی‘انڈس‘ شوکت خانم اور آپ کا ادارہ اخوت۔ یہ سب عشق کا ہی حاصل ہیں۔ غربت‘ افلاس‘ بیماری۔ گندے اور بدبو دار ہسپتال ہمارا مقدر ہی کیوں ہیں۔ یہ ہسپتال ایک عام آدمی کا ہسپتال بھی ہوگا۔ ایک مزدور مجھے دس روپے دیتا ہے تو وہ کسی بڑے آدمی کے دس لاکھ پہ بھاری نظر آتے ہیں۔ پاکستان میں ایک کروڑ لوگ ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں اور بارہ لاکھ لوگوں کو جگر کی پیوند کاری درکار ہے۔ رنگ‘ نسل‘ مذہب‘ صوبائیت اور فرقہ واریت سے بلند۔ گردے اور جگر کی بیماریوں کا یہ ہسپتال خدمت کا ایک نیا باب کھولے گا۔یہاں کسی مریض پر علاج کا دروازہ اس لیے بند نہیں ہوگا کہ اس کی جیب خالی ہے۔ ذوالفقار راحت‘ حافظ شفیق الرحمان‘ حفیظ خان اور بہت سے لوگ ڈاکٹر سعید اختر کی گفت گو سن رہے تھے۔ ہر دل سے ان کی کام یابی کے لیے دعا نکل رہی تھی۔
”ہم کون ہیں؟ کیوں ہیں؟ اس رزق میں دوسروں کو شریک کیوں نہیں کرتے جو کسی نے ہمیں عطا کیا۔“ پاکستان کی مٹی
سے فیض یاب ہو کر بہت سے لوگ امریکا پہنچے۔ چھوٹے گھروں سے بڑے بڑے گھروں تک یہاں تک کہ انھوں نے جہاز بھی خریدلیے لیکن وہ سب ڈاکٹر سعید اختر نہ بن سکے۔
ایک دیوار ہے زندگی
کوئی شوریدہ سر چاہیے

  • Share:
Rehan Shabbir Khan

You may also like

Khas hai Tarkeeb mein Qaum e Rasool e Hashmi-خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولؐ ہاشمی

  • October 3, 2019
  • by Rehan Shabbir Khan
  • in Articles
محاذ ِ جنگ پر بیٹھا ہوا سپاہی لڑتا ہے یا قوم جنگ کرتی ہے؟ بھارت کا مقابلہ کرنے سے...
Tera Lutiya Sheher Bhanbhor-تیرا لٹیا شہر بھنبھور
October 3, 2019
Kia Ghurbat Khatam Ho Sakti hai?-کیا غربت ختم ہوسکتی ہے؟
May 29, 2017
Ek Takreeb Maleeha Lodhi K Sathایک تقریب ملیحہ لودھی کے ساتھ
May 15, 2017

Leave A Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Posts

Dude will get a pleasurable conclude inside Phuket from an attractive Thai masseuse
28Jan,2023
LoveinAsia understand the welfare out of Western people just who seeking american like or an interviewing the latest soulmate
28Jan,2023
Occupational segregation can also help prevent substitution ranging from some other groups, in this case involving the genders
28Jan,2023

Get in touch

042-111-GIVING (448464)

amjadsaqib1@gmail.com

19 Civic Center, Sector A2, Township, Lahore, Pakistan

HOME

  • Dr Amjad Saqib
  • Contact us
  • Articles
  • Book Shop
  • Privacy Policy
  • My Account

Social Media

  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin

Social Media

  • Instagram
  • Youtube

Powered by BSource.

  • Exchanges & Refunds
  • Terms & Conditions
  • Contact us