042-111-(GIVING) 448464
amjadsaqib1@gmail.com
0
Register Login
No apps configured. Please contact your administrator.

Login with your site account

No apps configured. Please contact your administrator.

Lost your password?

Not a member yet? Register now

AmjadSaqib.com AmjadSaqib.com
  • Home
  • About
  • Publications
  • Articles
    • Daily Dunya
    • Daily Nai Baat
    • Flood Campaigns
  • Media
    • Media
  • Contact us
Back
  • Home
  • About
  • Publications
  • Articles
    • Daily Dunya
    • Daily Nai Baat
    • Flood Campaigns
  • Media
    • Media
  • Contact us
  • Home
  • Blog
  • Articles
  • Kia Ghurbat Khatam Ho Sakti hai?-کیا غربت ختم ہوسکتی ہے؟

Articles

29 May

Kia Ghurbat Khatam Ho Sakti hai?-کیا غربت ختم ہوسکتی ہے؟

  • By Rehan Shabbir Khan
  • In Articles, Daily Dunya
  • 0 comment

احسان الحق نے گفت گو شروع کی تو ایک خاموشی سی طاری ہو گئی۔ لاہور کا ایک خوب صورت ہوٹل‘ تیس سے زیادہ مہمان۔ پروفیسرز‘ مالیاتی امور کے ماہر اور حکومت کے لوگ۔ موضوع وہی پرانا کہ لوگوں کو غربت کی دلدل سے کیسے نکالا جائے۔ احسان الحق ان میں سب سے کم پڑھا لکھا تھا لیکن اس نے سب کو خاموش کردیا۔جب اس نے ہاتھ کھڑا کرکے کہا کہ وہ بھی کچھ کہنا چاہتا ہے تولوگ اس کی طرف متوجہ ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔
”ہم دو میاں بیوی اور ہمارے تین بچے ہیں۔ والدہ بھی حیات ہیں اور ہمارے ساتھ ہی رہتی ہیں۔ چند سال پہلے میں کیٹرنگ کا کاروبار کرتا تھا۔ کرسیاں‘ میز‘ شامیانے اور کراکری۔ تھوڑا سامان جسے میں نے بہت محنت سے بنایا۔یہ سامان کرائے پہ چلا جاتا اور مجھے اچھی خاصی آمدنی ہو جاتی۔ ہمارا دو مرلہ کا اپنا گھر ہے جو والدہ نے پیسہ پیسہ جوڑ کے بنایا۔ اس کے علاوہ ہمارا کوئی اثاثہ نہیں۔ایک بار عید کے موقعہ پر ہم گاؤں گئے ہوئے تھے کہ پیچھے ایک حادثہ ہو گیا۔ لاہور میں میری دکان میں آگ لگ گئی اور سب کچھ جل کے راکھ ہو گیا۔ شامیانے‘ کرسیاں‘ میز‘ برتن……کچھ بھی باقی نہ بچا۔ میں واپس لوٹا تو میرے سامنے راکھ کا ایک ڈھیر تھا۔ میری برس ہا برس کی کمائی۔ میری امیدوں کا محل‘ جو اب مسمار ہوچکا تھا۔ میں دیوانوں کی طرح چلّانے لگا۔ آگ تو کئی روز پہلے بجھ چکی تھی لیکن میرے آنسوؤں نے اسے اور بھڑکا دیا۔ میں بہت رویا اور پھر میری آواز سینے میں گھٹ کے رہ گئی۔
مجھے لگا‘ اس راکھ میں میرے بچوں کا مستقبل گم ہو چکا ہے۔ جس گھر میں خوشیاں گونجتی تھیں وہاں خوف‘ مایوسی اور بھوک خیمہ زن ہوچکی تھی۔ کچھ لوگوں کا قرض دینا تھا چند ہی دنوں بعد وہ بھی چکرلگانے لگے۔ مجھے کچھ سمجھ نہ آئی کہ کیا کروں‘ کدھر جاؤں۔ عزت کے ڈر سے موٹر سائیکل بیچی اور قرضوں سے جان چھڑائی کہ یہی راستہ نظر آرہا تھا۔ قرض ادا ہوا تو بھوک نے آگھیرا۔ پہلی بار احساس ہو ا کہ بچوں کو کھانا نہ ملے تو دل پہ کیا سانحہ گذرتا ہے۔ ایک دوست کے پاس پہنچا جس پہ مجھے بہت بھروسہ تھا۔ میں خوفزدہ تھا کہ کہیں منہ نہ موڑ لے لیکن اس نے مایوس نہ کیا۔ جیب سے دس ہزار روپے نکالے اور کہنے لگا۔ کچھ دن تو چل جائیں گے۔ جب چاہو واپس کردینا۔ ایک بار پھر میری آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔ دنیا اتنی بھی سردمہر نہیں۔
میں نے اس دس ہزار میں سے تئیس سو روپے کا راشن خریدا اور یوں روٹی پکنے لگی۔ بقیہ رقم میرے پاس تھی۔ ماں نے کہاہمت نہ ہارو‘ دن بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی۔ اکبری منڈی جاکے کچھ مصالحے لے آؤ۔ میں انھیں لفافوں میں پیک کرکے تمھیں دو ں گی۔ مجھے ایک دھچکا سا لگا۔ اچھا بھلا کاروبار اور اب یہ حالت۔ میں اکبری منڈی پہنچا اور باقی بچی ہوئی رقم یعنی سات ہزار سات سو روپے سے مصالحے خرید لایا۔ ماں‘ بیوی اور بچے……سب نے مل کر مصالحوں کو لفافوں میں ڈالا۔ ان کے ہاتھوں میں بہت نفاست تھی۔ ماں نے کہا جاؤ اور جاکر بازار میں فروخت کر آؤ۔ دیکھنا ریلوے لائن کے اس پار دوسرے محلے میں جانا۔ گھر کے پاس بازار میں شاید کوئی واقف مل جائے۔تمھیں اچھا نہ لگے گا۔ میں نے ہمت پکڑی‘ اس طرح کے کام کا تجربہ تو تھا نہیں لیکن خدا پہ بھروسہ ضرو ر تھا۔ شام ہوئی تو سارے لفافے بک چکے تھے۔ اگلے دن بھی ایسا ہی ہو ا اور اس سے اگلے دن بھی۔ دکانداروں کو ہمارے مصالحے اچھے لگے۔ چند ہی دنوں میں میرا اعتبار بیٹھ گیا۔ میرا چالیس روپے کا لفافہ بیالیس روپے میں بکنے لگا۔ یہ میری دوسری کام یابی تھی۔ میں کئی کئی میل پیدل چلتا اور بیسیوں دکانوں پہ جاتا۔ آہستہ آہستہ کام میں اور نفاست آگئی۔میری خوش اخلاقی بھی کام آئی۔ علی الصبح جب میں لفافے لے کے گھر سے نکلتا تو ایک اور شے بھی میرے ساتھ ہوتی۔ ماں کی دعا۔ بس اسی کا اثر تھا کہ میرے راستے کشادہ ہوتے گئے۔ مجھے یوں لگا جیسے سارا شہر میرے ساتھ ہے۔ ایک سال گذرا‘ کچھ رقم جمع ہوئی تودوست کو واپس کرنے گیا اس نے کہا کچھ دیر اور رکھو‘ ابھی تو تمھارا کاروبار شروع ہوا ہے۔ میرا دوست میرا کام دیکھ کے خوش ہوتا رہا۔ دوسرے سال بھی اس نے قرض واپس نہ لیا بلکہ میرا کام دیکھ کے پندرہ ہزار اور دے دیئے۔ میں گرم مصالحوں کی پیکنگ کا ماہر بن چکا تھا۔ میرا نام مارکیٹ میں عام ہونے لگا۔ راکھ کا ڈھیر اور میری چیخ و پکار۔ وہ لمحہ یاد آتا تو آنسو نکل آتے لیکن انھی آنسوؤں کے جلومیں ایک نئی دنیا تعمیر ہو رہی تھی۔
میں کہانی کو طول نہیں دینا چاہتا۔ آخری بات بتاتا ہوں کہ اب میرے پاس نو لوگ کام کرتے ہیں۔ یہ سب مصالحہ پیک کرتے ہیں اور میں سارا دن مارکیٹنگ میں مصروف رہتا ہوں۔ میرے بچے سکول جاتے ہیں۔ ماں کا بہترین علاج ہوتا ہے۔ میں نے ایک پرانا رکشا خرید لیا ہے۔ سواری بھی اور بار برداری بھی۔ اکبری منڈی سے سامان خریدا‘ پیکنگ کی اور پھر مارکیٹ میں فروخت کیا۔ محنت‘ دیانت‘ خوش اخلاقی اورایفائے عہد…… یہ چار اصول میرے کاروبار کی بنیاد ہیں۔ اب میں ایک وین اور کچھ مشینری خریدنا چاہتا ہوں۔ یہ مل جائے تو میں بہت آگے جاسکتا ہوں۔ میری مصالحہ جات کی اپنی فیکٹری ہوگی‘ انشاء اللہ۔ اگر میں اس روز جلا ہوا سامان دیکھ کے آنسو بہاتا رہتا اور میرا دوست مجھے دس ہزار روپے نہ دیتا تو شاید آج بھیک مانگ رہا ہوتا۔ میرے بچے چھوٹا بن کر کسی ورکشاپ پر کام کررہے ہوتے۔ اب وہ بہترین سکول میں جاتے ہیں۔ میرا گھر خوشیوں اور مسکراہٹوں سے بھر چکا ہے۔ حاصلِ گفت گو یہ ہے کہ اگر آپ لوگوں کو غربت سے نکالنا چاہتے ہیں تو میرے دوست کی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ غریب کو بھیک نہیں دوستی چاہیے“۔ احسان الحق خاموش ہوگیا۔
احسان الحق خاموش نہیں ہوا بلکہ اس نے ان سب کو خاموش کردیا۔ کیا کوئی شخص سات ہزار سات سو روپوں سے کاروبار شروع کرسکتا ہے۔ ایسا کاروبار جو تین برس میں نو ملازمین تک جاپہنچے یعنی نو اور گھروں کی غربت کا سامان اور پھر یہ بھی کہے کہ میں چاہتا ہوں کہ کسی کو کچھ رقم دوں اور کہوں جاؤ کاروبار کرو۔جب آسانی ہو تو واپس کردینا۔
احسان الحق نے بہت خوب صورتی سے لوگوں کو بتا دیا کہ کام یابی کا راز کیا ہے۔ خود پہ یقین‘ محنت‘ دیانت‘ خوش اخلاقی‘ وعدے کی پاسداری اور پھر یہ عہد کہ ایک دن کسی اور کا ہاتھ بھی تھامنا ہے۔ ”چھوٹے چھوٹے خواب ہی ایک روز بڑا خواب بنتے ہیں“۔ احسان الحق کی اس بات میں مایو س اور بددل نوجوانوں کے لیے بہت سے راز پوشیدہ ہیں …… ایک راز ہمارے لیے بھی ہے۔ کیا ہم احسان الحق کے دوست جیسابن سکتے ہیں جس نے مشکل کے وقت اس کا ہاتھ تھاما تھا۔ آدھے لوگ‘ آدھے لوگوں کا ہاتھ تھام لیں تو کیا غربت ختم نہیں ہوسکتی۔
آیئے ہم بھی عہد کریں کہ اس رمضان میں ایک شخص کو اپنے پاؤں پہ کھڑا ہونے میں مدد دیں گے۔ بہت سے احسان الحق ہمارے منتظر ہیں۔ہمیں تو صرف ایک کا ہاتھ تھامنا ہے۔

  • Share:
Rehan Shabbir Khan

You may also like

Khas hai Tarkeeb mein Qaum e Rasool e Hashmi-خاص ہے ترکیب میں قومِ رسولؐ ہاشمی

  • October 3, 2019
  • by Rehan Shabbir Khan
  • in Articles
محاذ ِ جنگ پر بیٹھا ہوا سپاہی لڑتا ہے یا قوم جنگ کرتی ہے؟ بھارت کا مقابلہ کرنے سے...
Tera Lutiya Sheher Bhanbhor-تیرا لٹیا شہر بھنبھور
October 3, 2019
Dr. Saeed Akhtar-ڈاکٹر سعید اختر
October 3, 2019
Ek Takreeb Maleeha Lodhi K Sathایک تقریب ملیحہ لودھی کے ساتھ
May 15, 2017

Leave A Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Posts

Dude will get a pleasurable conclude inside Phuket from an attractive Thai masseuse
28Jan,2023
LoveinAsia understand the welfare out of Western people just who seeking american like or an interviewing the latest soulmate
28Jan,2023
Occupational segregation can also help prevent substitution ranging from some other groups, in this case involving the genders
28Jan,2023

Get in touch

042-111-GIVING (448464)

amjadsaqib1@gmail.com

19 Civic Center, Sector A2, Township, Lahore, Pakistan

HOME

  • Dr Amjad Saqib
  • Contact us
  • Articles
  • Book Shop
  • Privacy Policy
  • My Account

Social Media

  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin

Social Media

  • Instagram
  • Youtube

Powered by BSource.

  • Exchanges & Refunds
  • Terms & Conditions
  • Contact us