ہارون الرشید (کالم نگار)
عظمت اپنے ساتھ خوابِ عظمت لاتی ہے۔ کیسے کیسے حبِ جاہ کے طوفان میں بہہ گئے لیکن ایثار میں انکسار جب بس جائے تو سچی محبت کا وہ بیج پھوٹتا ہے ‘ تہہ در تہہ گلشن جس سے استوار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ابلیس سے پروردگار نے کہا تھا : میرے مخلص بندے کبھی گمراہ نہیں ہوں گے۔ اپنے کسی ہم عصر کی پروفیسر احمد رفیق اختر نے کم ایسی تعریف کی ہوگی ‘ جنتی ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب کی۔ فرمایا: ایسا کارنامہ انہوں نے انجام دیا ہے کہ کم از کم مجھ ایسے کسی آدمی کے بس میں نہ تھا۔ حالانکہ خود ایسے سخی ہیں کہ لاکھوں پہ سایہ کیا۔