images
ڈاکٹر محمد اجمل نیازی (صحافی ‘ کالم نگار)

امجدثاقب لوگوں کی مدد کرتا ہے مگر اسے امداد خیرات اور بھیک کے تاثر سے بچانا چاہتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ لوگ مجھ سے قرض لے جائیں ۔ مجھے واپس کردیں مگر اس سے اپنی زندگی کو واقعی زندگی بنائیں۔ اسے قرض واپس مل جاتا ہے اور لوگوں کو زندگی کی اصل کیفیت کا ہنر بھی مل جاتا ہے۔امجد ثاقب کا کریڈٹ ہے کہ اس نے قرض کو نیکی بنا دیا ہے اور قرضہ لینے والوں میں یہ جذبہ بھر دیا ہے کہ وہ اس نیکی کو پھیلاتے رہیں۔