Area of Impact

Dr. Muhammad Amjad Saqib (Sitara-e-Imtiaz) is the Founder and Chairman of Akhuwat, the world’s largest Islamic Microfinance program and fee-free college university open to talent from all across Pakistan.

To date, Akhuwat has disbursed over PKR 194 billion to around 5.7 million individuals across Pakistan and provides quality education free of cost to deserving students through its network of 304 schools and 3 colleges including Pakistan’s first fee free University – Akhuwat College University located in Kasur.

image-0
image-1
image-2
image-large-0
image-large-1
image-large-2

Publications

Testimonials

images
یوسف عالمگیرین (کالم نگار)

ڈاکٹرا مجد ثاقب اس مملکت خداداد کے ایک ایسے سپوت ہیں جنھوں نے قوم کے اس درد کو دل سے محسوس کیا اور ’’اخوت‘‘ کی شکل میں عملی طورپر قدم بڑھایا۔

images
ہارون الرشید (کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایک خیال کو سرکارؐ کی حیات سے تھاما اور تھامے رکھا تو ایک چمن کھل اٹھا۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ فروغ پذیر۔

images
عطاء الحق قاسمی (مصنف ‘ شاعر ‘ کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب جیسے دردِ دل رکھنے والوں کے چہروں پر نظر ڈالتا ہوں تو مجھے وہاں نور کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

images
ڈاکٹر محمد اجمل نیازی (صحافی‘ کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب غریب نہیں لیکن غریبوں سے پیار کرتا ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب ان لوگوں میںسے ہے جو ایسے معاشرے کی تعمیر کا خواب زندہ رکھے ہوئے ہے اور اس کی تعبیر غریبوں میں بانٹنا چاہتا ہے۔

images
جاوید چوہدری (صحافی‘ اینکر‘ کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب آب ِ زم زم کی طرح اُجلے اور آئینے کی طرح شفاف انسان ہیں۔

images
محمد سہیل عمر (کالم نگار)

بعض لوگ طبعاً معمار ہوتے ہیں اور یک سوئی کے ساتھ تعمیرِ مسلسل کو اپنا اسلوبِ زندگی بنانے پر قادر ہوتے ہیں۔اسے ایک طرزِ زیست بنا کر جی سکتے ہیں۔ بابا امجد ثاقب مجھے اسی زمرئہ معماران میں شامل لگتے ہیں۔

images
سلمان عابد (کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب عملی طور پر حرص‘ لالچ اور طمع کی جگہ ایثار اور قربانی کا جذبہ لے کر غربت کے خاتمہ کی جدوجہد کا حصہ ہیں۔

images
ابن صحرا (کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب آدمی نہیں ایک معجزہ ہے ۔ ان سے ملیں تو آپ محسوس کریں گے کہ ان کے وجود کے گرد نور کا ایک ہالہ ہے۔

images
ناصر بشیر (شاعر‘ مصنف‘ کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب کے لفظوں میں اللہ تعالیٰ نے سچائی کی تاثیر رکھ دی ہے جو مجھے بڑے بڑے ادیبوں کے ہاں بھی دکھائی نہیں دی۔

images
ڈاکٹر عبدالقادر خان چیئرمین شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان یونی ورسٹی آف سرگودھا

ڈاکٹر امجد ثاقب کا ذہن ایک ترشا ہوا ہیرا ہے۔ ایک مستندطبیب‘ ممتاز منتظم ‘ اللہ اوررسول ؐ کی محبت میں ڈوبا ہوا مسلمان۔

images
ڈاکٹر محمد اجمل نیازی (صحافی ‘ کالم نگار)

امجدثاقب لوگوں کی مدد کرتا ہے مگر اسے امداد خیرات اور بھیک کے تاثر سے بچانا چاہتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ لوگ مجھ سے قرض لے جائیں ۔ مجھے واپس کردیں مگر اس سے اپنی زندگی کو واقعی زندگی بنائیں۔ اسے قرض واپس مل جاتا ہے اور لوگوں کو زندگی کی اصل کیفیت کا ہنر بھی مل جاتا ہے۔امجد ثاقب کا کریڈٹ ہے کہ اس نے قرض کو نیکی بنا دیا ہے اور قرضہ لینے والوں میں یہ جذبہ بھر دیا ہے کہ وہ اس نیکی کو پھیلاتے رہیں۔

images
حسن اقبال (کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب نے بارہ سال میں عملی طور پر یہ ثابت کردیا ہے کہ اگر حکومت ‘ مخیر حضرات اور بین الاقوامی ادارے چاہیں تو اخوت کے ماڈل پر عمل کرکے بتدریج غربت میں کمی لاسکتے ہیں۔

images
عارف انیس ملک (مصنف)

جب تک ہمارے درمیان امجد ثاقب جیسے افراد موجود ہیں ہم اپنا سر اٹھا کر جی سکتے ہیں ‘ تب تک ہم دنیا کی سب سے بری قوم نہیں۔

images
سجاد میر(کالم نگار)

جب تک اخوت جیسے ادارے قائم ہیں اور امجد ثاقب جیسے لوگ برسرعمل ہیں ‘ یہ اس بات کا اعلان ہے کہ خدا اس ملک کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوا۔

images
محمد الطاف قمر(کالم نگار)

ڈاکٹر امجدثاقب ایک لازوال کردار اور بامقصد خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والوں کے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔

کتنے اعزاز کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں اپنا فضل بانٹنے کے لیے ڈاکٹر امجد ثاقب کو منتخب کیا۔

images
اسد اللہ غالب (کالم نگار)

ایک کہکشاں ہے جو ڈاکٹر امجد ثاقب نے روشن کردی ہے۔ ایک نور کا ہالہ ہے جس نے زمان و مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ایک امید ہے جو روشنی کا مینار بن کر افق تا افق پھیل گئی ہے۔

ڈاکٹرا مجد ثاقب صوفی نہیں لیکن اس نے صوفیوں والا کام کرڈالا ۔ اخوت کی جانب نظر اٹھا کردیکھے ‘ آنکھیں خیرہ ہو جائیں گی۔

images
خالد بٹ (کالم نگار)

ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ایک خیال کا نام ہے۔ خیال ڈھل کر نیا بنا اور اس کا نام قدرت نے ازل سے ہی ’’اخوت ‘‘ رکھ دیا تھا۔ ڈاکٹر امجد ثاقب کی ذات کا اصل اب اخوت ہے ۔ یہ اخوت مواخات سے ہے اور امجد ثاقب کو اس کیفیت سے محبت ہے۔

images
توفیق بٹ (کالم نگار)

 امجد ثاقب صرف خواب نہیں دیکھتا ان کی تعبیر تک پہنچنے کا فن بھی جانتا ہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے اپنی سانسیں دوسروں کے لیے وقف کرکے ایک ایسے سسٹم کو آکسیجن فراہم کی ہے جس کے تحت انسانوں میں اپنی مدد آپ کا جذبہ ایک بار پھر سے جیتا جاگتا ہوا محسوس ہونے لگا ہے۔

images
اسلم خان (کالم نگار)

ڈاکٹر امجد ثاقب نے صرف خلوص نیت اور جہدِ مسلسل سے غریبوں کو بلا ضمانت اور بلاسود قرضے دینے اور اس سلسلہ کو  کام یابی سے چلانے کا معجزہ کردکھایا ہے۔

images
ڈاکٹر اختر شمار (کالم نگار)

 ڈاکٹر امجد ثاقب نے مسجدوں کی چٹائیوں پر بیٹھ کر دوسروں کے لیے عملی طور پر کچھ کر گزرنے کا چارہ کیا۔وہ بیمار‘ بے بس‘ لاچار ‘ دکھی انسانیت اور معاشرے کے کچلے افراد کی دستگیری کے لیے ان کی عزت نفس مجروح کیے بغیر انھیں سہارا دیتے ہیں تاکہ وہ بھی زندگی کی دوڑ میں باعزت طور پر شریک ہوسکیں۔

images
محمد یٰسین وٹو (کالم نگار)

اپنی طرز کی معاشیات کی دنیا میں بہت بڑا نام بلکہ سب سے بڑا نام پاکستان کے امجد ثاقب کا ہے۔

images
بشریٰ اعجاز (کالم نگار)

اس روشنی جس کا نام محترم ڈاکٹر امجد ثاقب ہے…جو گرچہ اپنی ذات میں انجمن ہیں…مگر مجھے بنے بنائے صوفی لگتے ہیں۔صوفی…خدا کا دوست… ڈاکٹر امجد ہی ہیجڑے کے میلے پائوں گود میں رکھ کر اس کے زخم دھو سکتا ہے اور وہی ان میلے کچیلے راندئہ درگاہ لوگوں کی مجلس میں بیٹھ کر انھیں عزت دے سکتا ہے۔

images
اسد اللہ غالب (صحافی ‘ کالم نگار)

اس مارا ماری اور نفسانفسی کے عالم میں معاشرے میں زندہ رہنے کی ابھی کوئی رمق موجود ہے تو اس کا کریڈٹ ڈاکٹر امجد ثاقب جیسے سر پھروں کو جاتا ہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب کی تنظیم اخوت آنے والی نسلوں کے سر پر سایہ فگن ہے‘ انسانیت کی آخری نہیں بلکہ پہلی امید ہے۔

images
ہارون الرشید (کالم نگار)

عظمت اپنے ساتھ خوابِ عظمت لاتی ہے۔ کیسے کیسے حبِ جاہ کے طوفان میں بہہ گئے لیکن ایثار میں انکسار جب بس جائے تو سچی محبت کا وہ بیج پھوٹتا ہے ‘ تہہ در تہہ گلشن جس سے استوار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ابلیس سے پروردگار نے کہا تھا : میرے مخلص بندے کبھی گمراہ نہیں ہوں گے۔ اپنے کسی ہم عصر کی پروفیسر احمد رفیق اختر نے کم ایسی تعریف کی ہوگی ‘ جنتی ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب کی۔ فرمایا: ایسا کارنامہ انہوں نے انجام دیا ہے کہ کم از کم مجھ ایسے کسی آدمی کے بس میں نہ تھا۔ حالانکہ خود ایسے سخی ہیں کہ لاکھوں پہ سایہ کیا۔

images
امجد اسلام امجد (شاعر ‘ مصنف)

ڈاکٹر امجد ثاقب سے باتیں کرتے ہوئے مجھے علامہ اقبال ؒ کا یہ شعر بار بار یاد آیا کہ

عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں

نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں

تب سے اب تک ’’اخوت ‘‘ خواب سے حقیقت بننے کے ساتھ ساتھ قرضِ حسن کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا اور معتبر ادارہ بن چکی ہے اور بیس برس قبل دو لاکھ روپے کے چند قرضوں اور بغیر کسی دفتر یا عملے کے چلنے والی اخوت اب  تک ستاون لاکھ خاندانوں اور اڑھائی کروڑ غریب اور کم وسیلہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

images
ڈاکٹر صغریٰ صدف (مصنف ‘ کالم نگار)

ڈاکٹرامجد ثاقب وہ قد آور سایہ ہے جس نے مجسم ہو کر اخوت کا روپ دھارا ہے۔اس درویش صفت انسان نے زندگی سے بڑے مقصد کو اپنی ذات کا حصہ بنا رکھا ہے جو ہمیشہ قائم رہنے والاہے۔رمضان المبارک میں اخوت کو یاد رکھئے جس کا منشا صرف فلاحِ انسانی ہے۔

images
Mehr Tarar, Journalist. Haroon ul Rasheed, Columnnist
When I think about Dr. Saqib’s work, one-of-a-kind is the adjective that comes to my mind. In a world full of philanthropists and social workers, what is that one thing that makes Dr. Saqib’s work singularly special? To me it is his dark empathy for those he helps through his work. I believe that protection of their self-respect is his primary concern, and safeguarding the sanctity of their dignity is his constant credo.
images
Najam us Saqib, Former Ambassador of Pakistan and Writer
Dr. Saqib has vowed to continue working for the cause of selflessly serving humanity at large by broadening the base of his foundation, Akhuwat. The stone cast across the deep oceans of love and affection by Dr. Saqib in 2001 are now creating ripples of tangible energy.
images
Haroon Rasheed, Journalist
Dr. Amjad Saqib puts himself in the shoes of a common man and makes the ordinary into extraordinary. He envisioned a world where people are given a chance to live with dignity and respect. And for this cause, he devoted his life, forever.
images
Dr. Sohail Anwar Choudhry, Secretary Planning and Development Board, Government of Punjab
Through progressive approach to development, Dr. Amjad Saqib appears to have a subterranean leaning toward the rights-based notion of social protection. Whether it is the influence of someone like Abdul Sattar Edhi or an internal metamorphosis, much of his recent work appears to embody human-centric compassion, where no one really needs to prove their eligibility to be served by him, if they are below a certain threshold of wellbeing.
images
Syed Abu Ahmad Akif, Former Federal Secretary.
Dr. Amjad Saqib is very close to my heart. I have also shared a career with him, shared friendship or profession aside, he is one of the people whom I admire to the utmost degree. I only wish that I could have followed in their footsteps.
images
Dr. Ishrat Hussain, CSP & former Governor, State Bank of Pakistan.
I got to know Dr. Amjad Saqib when I heard about his initiative i.e., Akhuwat. His dedication and tireless efforts have been spectacular. Dr. Amjad had made an excellent reputation for himself as a young DMG officer and was respected by all political parties. He could have asked for any post and would have got it but he found his fulfillment and satisfaction in Akhuwat.
images
Shoaib Sultan Khan, Chairman, Rural Support Program.
Over a span of 13 years, Dr. Amjad Saqib and his companions have achieved something quite wonderful and phenomenal. Akhuwat endorses the idea that poor people have the utmost ability to come out of poverty on their own. It is my heartfelt desire that Akhuwat is able to achieve all its goals.

''INDEED, ALLAH Will not CHANGE the Condition of a People until they CHANGE what is in themselves.''(Quran)