Sale!

Chaar Aadmi – چار آدمی

 1,350.00

+
Tag:

اس کتاب کا نام ’’چار آدمی‘‘ ہے۔ یہ ڈاکٹر امجد ثاقب کا انکسار ہے کہ انھوں نے اپنی کتاب کو چار آدمیوں کے نام معنون کر دیا۔ اگر یہ کتاب میں لکھتا اور اس کا مرکزی کردار ڈاکٹر امجد ثاقب ہوتے تو میں شاید اس کتاب کا نام ’’چار آدمی ‘‘ کی بجائے ’’ہزار آدمی‘‘ رکھتا اور یہ ہزار آدمی صرف ایک آدمی ہوتا اور وہ ڈاکٹر امجد ثاقب ہوتا۔ اگر اسے مبالغہ نہ سمجھا جائے تو یہ آدمی اپنے ہمہ جہت کاموں کے تناظر میں ہزار سے بھی بڑھ کرہے۔ہمارے ہاں المیہ یہ ہے کہ ہمارے خواب مکہ مدینہ کے ہیں اور عملی زندگی میں ہم کوفہ کے باسی ہیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب وہ شخص ہے جس کا خواب اور عمل ایک جیسا ہے۔ اس کے آئیڈیل اور وہ خود ایک دوسرے میں اس طرح گندھے ہوئے ہیں کہ تفریق مشکل ہے۔ یہ کتاب ایسی نہیں کہ اس پر کچھ لکھ کر اس کا حق ادا کیا جاسکے۔ یہ کتاب ایسی ہے کہ بندہ اسے پڑھے، اسے جذب کرے اور پھر اس میں جذب ہو جائے۔چار غیر معمولی آدمی جو دنیا کو بدلنے کی خواہش کرتے ہیں اور پھر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ عزم‘ حوصلہ‘ محنت‘ ایثار اور اخوت۔ مایوسی ‘ دکھ اور امید ‘ اس کتاب میں یہ سب کچھ ہے۔ آدمی انسان کیسے بنتا ہے ‘ کسی کو یہ راز جاننا ہوتو ’’چار آدمی‘‘ پڑھنا لازم ہے۔