Sale!

Maulloo Musali – مولو مصّلی

 1,080.00

+

یہ کتاب دردِ دل کی کہانی ہے۔ ان لوگوں کی کہانی جو پوری  نہیں آدھی روٹی کھاتے ہیں یا کبھی کبھار انھیں آدھی روٹی بھی نہیں ملتی۔ کوئی ہے جو انھیں محبت کی نظر سے دیکھے ۔۔۔ دُھپ سڑی‘ کچراکنڈی‘ موچی پورہ‘ مچھر کالونی‘ گھسیٹ پورہ ‘ گندا نالہ ‘ ڈبن پورہ‘ ککڑی محلہ ‘ بُھک پورہ ۔ اکثر لوگوں نے یہ نام بھی نہیں سنے ہوں گے۔ یہ ان بستیوں کے نام ہیں جہاں یہ لوگ رہتے ہیں۔

دوست محمد موچی ‘ محمد دین اور اللہ دتہ ۔ سود کی دلدل میں گھری ایک خاتون ‘ جیل کا ایک معصوم قیدی  ‘  یہ ان عام لوگوں کی  کہانی ہے جو ہمیں راہ چلتے ملتے ہیں۔کسی فٹ پاتھ پر‘ کسی سرکاری دفتر کے برآمدے میں‘ ضلع کچہری کی بے ربط بھیڑ میں ‘ کسی گاؤں کے چوپال میں یا ریل گاڑی کے تیسرے درجے میں۔پل بھر ان پہ نگاہ پڑتی ہے‘ پھرفراموش کردیئے جاتے ہیں۔